تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان میں کرونا وائرس سے 1101 اموات، کیسز 52,437 ہو گئے

اسلام آباد: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 19 واں ملک بن چکا ہے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی، گزشتہ روز وائرس سے 34 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 52,437 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,101 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 238 ہے۔ ملک میں 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,090 ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 683 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,743 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 16,653 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید چونتیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 381 ہے، اس کے بعد سندھ میں 340 اموات، پنجاب میں 324 اموات، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں صرف ایک موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

کرونا کی عالمگیر وبا: ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہو گئی

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 20,883 ہو گئی، پنجاب میں 18,730 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 7,391، بلوچستان میں 3,198، اسلام آباد میں 1,457 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 607 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 171 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 ہزار 705 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 4 لاکھ 60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 7015 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 5,906 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,297 مریض، بلوچستان میں 762 مریض، گلگلت بلتستان میں 427 مریض، اسلام آباد میں 152 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 94 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -