اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرونا کی عالمگیر وبا: ایک دن میں 82 ہزار نئے کیسز، ساڑھے 3 ہزار اموات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے ایک دن میں مزید ساڑھے 3 ہزار انسانوں کو نگل لیا، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,566,295 افراد متاثر اور 248,286 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,154,057 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1154 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 68,598 ہو گئی ہے، جب کہ 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 24,648 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 23 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

- Advertisement -

یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,884 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 81 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

برطانیہ بہت تیزی کے ساتھ ہلاکتوں میں اٹلی کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، خدشہ ہے کہ برطانیہ اسپین اور فرانس کے بعد اب اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 315 مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 28,446 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 25,264 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,895 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 7,051 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

بیلجیئم میں 7,844 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,866 مریض، ایران میں 6,203 مریض، نیدرلینڈز میں 5,056 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 7 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,682، ترکی میں 3,397، سوئیڈن میں 2,679، میکسیکو میں 2,154، سوئٹزرلینڈ میں 1,762 (گزشتہ دن کوئی ہلاکت نہیں)، ایکواڈور میں 1,564، انڈیا میں 1,391، آئرلینڈ میں 1,303، پیرو میں 1,286، روس میں 1,280، پرتگال میں 1,043، اور اسرائیل میں 232 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں