تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کرونا کی عالمگیر وبا: 3 لاکھ 16 ہزار ہلاک، 48 لاکھ 5 ہزار متاثر

کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 16 ہزار 186 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 48 لاکھ 5 ہزار 186 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 618 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 82 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 18 لاکھ 60 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 865 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 90,978 ہو گئی ہے، جب کہ 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 28,325 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 59 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 170 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 34,636 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 31,908 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 25 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 800 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 145 اموات ہوئیں۔

فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 28,108 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں ہلاکتیں 27,650 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 16,122 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 41 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 485 اموات ہو چکی ہیں۔

بیلجیئم میں 9,052 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,049 مریض، ایران میں 6,988 مریض، کینیڈا میں 5,782 مریض، نیدرلینڈز میں 5,680 افراد، میکسیکو میں 5,177، چین میں 4,634 (گزشتہ 21 دنوں بعد ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,140، سوئیڈن میں 3,679، انڈیا میں 3,029، ایکواڈور میں 2,736، پیرو میں 2,648، روس میں 2,631، سوئٹزرلینڈ میں 1,881، آئرلینڈ میں 1,543، پرتگال میں 1,218، انڈونیشیا میں 1,148، رومانیا میں 1,107 جب کہ پولینڈ میں 925 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ، اٹلی، انڈیا، پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، جب کہ میکسیکو میں 200 سے زائد اموات واقع ہوئیں۔ برازیل اور فرانس میں 400 سے زائد، امریکا میں 800 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -