جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان میں کرونا کے 15 لاکھ ٹیسٹ، ڈھائی لاکھ کے قریب مثبت، 11 واں سر فہرست ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 11 واں ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,751 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 75 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 243,599 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,058 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 22 سے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,102 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,750 ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 89 ہزار 449 ہے، اب تک 149,092 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,375 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,972 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,677 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,063 اموات، اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 125، گلگت بلتستان میں 34 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 41 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 100,900 ہو گئی، پنجاب میں 85,261 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 29,406، اسلام آباد میں 13,829 ہو گئی، بلوچستان میں 11,099، گلگت بلتستان میں 1,619 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,485 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 255 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 57,627 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 52,641 مریض، خیبر پختون خوا میں 19,503 مریض، اسلام آباد میں 10,240، بلوچستان میں 6,931 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,290 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 860 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں