تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,165 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 67 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 255,769 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,386 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 23 سے بھی بڑھ کر 24 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,157 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,365 ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 77 ہزار 573 ہے، اب تک 172,810 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,078 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,043 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,863 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,114 اموات، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، گلگت بلتستان میں 38 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 46 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 107,773 ہو گئی، پنجاب میں 88,045 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 31,001، اسلام آباد میں 14,315 ہو گئی، بلوچستان میں 11,239، گلگت بلتستان میں 1,708 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,688 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 749 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 16 لاکھ 27 ہزار 939 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 65,420 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 64,148 مریض، خیبر پختون خوا میں 21,607 مریض، اسلام آباد میں 11,327، بلوچستان میں 7,883 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,376 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 1,049 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -