اشتہار

چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا سے 14 مریض جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کرونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے 14 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہترین حکمت عملی اور بروقت فیصلوں کے باعث پاکستان میں کرونا وائرس سے اموت اور مریضوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 842 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے تاحال 6068 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 83 ہزار 487 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

- Advertisement -

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 17815 ہے، کرونا کے 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے 1344 مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں اور صرف 160 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، 801 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 24366 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، تاحال 21 لاکھ 3 ہزار 699 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 123246 ہے، پنجاب میں 94223، خیبر پختون خوا میں 34539، بلوچستان میں 11835، اسلام آباد میں 15214، گلگت بلتستان میں 2301، اور آزاد کشمیر میں 2129 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں