بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عید پر بھی اسرائیل نے بچوں سمیت کئی فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عیدالاضحیٰ پر اسرائیل نے ظالمانہ بمباری کرتے ہوئے فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا۔

عید کے پہلے دن بوریج کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 9 افراد شہید ہو گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ شہدأ میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کے باوجود اسرائیل کی فوج غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مہینے کے شروع میں  اسرائیلی افواج نے بوریج میں اور وسطی غزہ میں قریب کے کئی دیگر مہاجر کیمپوں میں ایک مہلک زمینی کارروائی کا آغاز کیا۔

 ایک جانب وحشیانہ بمباری تو دوسری جانب امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کیے جانے کے باعث غزہ میں شدید غذائی قلت سے وہاں کے باسیوں کی زندگی کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور فاقہ کشی بھی غزہ والوں کی جان لینے پر تلی ہوئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں بمباری میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کا شکار 50 ہزار بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی زخمی اور لاپتہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں