لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے مذہبی اجتماع پر فائرنگ کرنے والے دو مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، دونوں مجرموں کے گلے میں16اپریل کو پھانسی کا پھندا ڈالا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل عام کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، دونوں مجرموں کو16اپریل بروز منگل کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق مجرموں پر شیخوپورہ میں مذہبی اجتماع گاہ پر فائرنگ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا،2001میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 8 آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: گذشتہ سال پاکستان سمیت 23 ملکوں میں 993 پھانسیاں دی گئیں: رپورٹ
عدالت نے مجرموں کو تین مقدمات میں11،11بار پھانسی کا حکم دیا تھا، مجرموں کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے، دونوں دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دی جائے گی۔