اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

روس یوکرین جنگ میں اموات اور زخمیوں کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

روس یوکرین جنگ میں اب تک مارے جانے والے اور زخمیوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ ہو گئی۔

وس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری 2022 سے جنگ جاری ہے اور امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اب تک 10 لاکھ افراد مارے گئے یا زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد یوکرینی فوج اور پھر یوکرینی شہریوں کی ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ آبادی میں کمی کی وجہ سے یوکرینی صدر نے فوج میں بھرتی کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے۔ یوکرینی صدر نے 18 سے 25 سال کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے سے روک دیا۔

یوکرینی صدر نے فوج میں بھرتی کیلئے عمر کی حد 25 سے 60 سال رکھ دی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق صرف جون کے ماہ میں 12ہزار یوکرینی ہلاک اور 20ہزار زخمی ہوئے۔

برطانوی ادارے کے مطابق ستمبر میں 7ہزار یوکرینی ہلاک اور 20 ہزار سے زائدزخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں