ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کمپیوٹر اور انسان کے درمیان تاریخی مباحثہ

اشتہار

حیرت انگیز

سانس فرانسسکو: انسانی تاریخ میں پہلی بار ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم تبدیلی سامنے آئی کہ جب مصنوعی ذہانت کے حامل کمپیوٹر اور انسانوں کے مابین مختلف موضوعات پر مباحثہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سانس فرانسسکو کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے مصنوعی ذہانت والا کمپوٹر تیار کیا جو انسانوں سے مختلف موضوعات پر نہ صرف بحث کرسکتا ہے بلکہ مدلل گفتگو بھی کرتا ہے۔

آئی بی ایم نے آزمائش کے لیے انسان اور مصنوعی ذہانت والے کمپیوٹر کے مابین مباحثے کا انعقاد کیا جس میں مشین نے انٹرنیٹ سے بغیر جڑے حاضرین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حیران کن جوابات دیے۔

مصنوعی ذہانت کے کمپیوٹر نے اخبارات اور تحقیقاتی مقالوں کی مدد سے موضوع پر نہ صرف گفتگو کی بلکہ حاضرین تک اپنا مؤقف بھی پہنچایا۔

مزید پڑھیں: کیا ہماری دنیا خلائی مخلوق کا بنایا ہوا کمپیوٹر پروگرام ہے؟

ایونٹ میں مختلف موضوعات رکھے گئے تھے، پہلا موضوع خلائی تحقیق کے حوالےسے سرکاری سطح پر فنڈز کا اجرا تھا؟ مختلف شرکا نے مصنوعی کمپیوٹر سے مختلف سوالات کیے اور اپنے دلائل پیش کیے جس کا اُس نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔

دوسرا سوال ٹیلی میڈیسن ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے متعلق تھا جس پر انسان اور کمپیوٹر دونوں کو  دلائل پیش کرنے کے لیے مجموعی طور پر چار منٹ کا وقت دیا گیا۔

اسے بھی پڑھیں: کمپیوٹر یا لیب ٹاپ پرتوجہ کے ساتھ کام کرنا ممکن، مائیکروسافٹ کا نیا فیچر

چونکہ کمپیوٹر ایک مشین ہے لہذا گفتگو کے دوران اُس کےلہجے میں اتار چڑھاؤ تو نظر نہیں آیا البتہ کمپیوٹر دلائل اور صاف گوئی سے حاضرین کو قائل کرنے میں کامیاب رہا البتہ ماہرانہ گفتگو کی بنیاد پر انسان کو فاتح قرار دیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں