پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث آج سے شروع ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف گزشتہ دنوں تحریک عدم پارلیمنٹ میں پیش کی تھی جس پر آج سے بحث شروع ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’’انڈیا‘‘ کی جانب سے گزشتہ دنوں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس پر آج سے بحث کا آغاز کیا جائے گا۔

تحریک عدم اعتماد پر بحث دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد اس پر جمعرات کے روز ووٹنگ متوقع ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں حکومتی اتحاد کی اکثریت کے باعث مودی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں حزب اختلاف کی 26 جماعتوں پر مشتمل اتحاد ’’انڈیا‘‘ نے گزشتہ ماہ 26 جولائی کو لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس کو اسپیکر اوم برلا نے منظور کرلیا تھا۔

مودی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سننے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپوزیشن اتحاد کو ’ایسٹ انڈیا کمپنی‘ سے تشبیہ دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں