تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

امریکی F-35 لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا

امریکی F-35 لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا ہے جب کہ پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

امریکی فوج نے لاکھوں ڈالر مالیت کا سٹیلتھ جنگی طیارہ غائب ہونے کے بعد اس کی تلاش کے لیے عوام سے مدد مانگی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے اتوار کو پیش آنے والے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف 35 جنگی طیارہ ریاست جنوبی کیرولینا میں پرواز کر رہا تھا۔

پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری طور پر خود کو ایجکٹ کرکے جہاز سے علیحدہ کرلیا۔ پائلٹ کی تو جان بچ گئی لیکن یہ مہنگا طیارہ لاپتہ ہو گیا تھا۔

INTERACTIVE_FIGHTER_JET_US_SEP19_2023-1695117906

میرین کور کے جوائنٹ بیس چارلسٹن کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو لاپتہ ہونے والے F-35B لائٹننگ II جیٹ کا ملبہ جنوبی کیرولائنا کی دیہی ولیمزبرگ کاؤنٹی میں پایا گیا۔

ملبہ میرین بیس سے تقریباً دو گھنٹے شمال مشرق میں موجود تھا اور مقامی باشندوں سے کہا جا رہا تھا کہ وہ اس جگہ سے دور رہیں۔
بیس نے کہا کہ کمیونٹی کے اراکین کو اس علاقے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ بحالی ٹیم ملبے کے میدان کو محفوظ بنا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -