جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مودی سرکار کی پالیسی سے تنگ میاں بیوی کی فیس بک پر لائیو خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

اتر پردیش: بھارت میں مودی سرکار کی غلط معاشی پالیسیاں شہریوں کی زندگی کے خاتمے کا باعث بننے لگیں۔

ریاست اتر پردیش میں ایک تاجر نے کاروبار میں بڑے نقصان کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ راجیو نامی تاجر نے فیس بک پر لائیو خودکشی کی ویڈیو چلائی۔

راجیو نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم ان بیوی انہیں روکتی رہی۔ راجیو کی اہلیہ نے تنگ آکر زہر پی لیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔

- Advertisement -

فیس بک صارفین نے اس دردناک منظر کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس ٹیم نے راجیو کے گھر پہنچی اور دونوں میاں بیوی کو اسپتال منتقل کیا جہاں راجیو کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ان کی اہلیہ چل بسی ہیں۔

فیس بک نے خودکشی کی لائیو ویڈیو کو صارفین کے لیے ہٹا دیا ہے۔

راجیو نے فیس بک لائیو میں خودکشی سے قبل کہا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے اظہار رائے کی آزادی ہے، مجھے ہر صورت قرض اتارنا ہے، چاہے میں مر جاؤں لیکن قرض اتاروں گا، لیکن میں تمام لوگوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ برائے کرام اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

راجیو نے کہا کہ میں نریندر مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ تم اس ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہو، تمہاری غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹے تاجر اور کسان خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں، اپنی پالیسیاں تبدیل کریں۔

راجیو نے کہا کہ مودی سرکار کے جی ایس ٹیکس نے کاروبار کو بُری طرح متاثر کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں