پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

’’دسمبر میں ٹماٹر کی قيمت ميں 50روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے کئی شہروں میں اس وقت ٹماٹر کی قیمتیں بلندی پر ہیں تاہم پنجاب حکومت کی معاون خصوص کو توقع ہے کہ اگلے ماہ قیمتیں نیچے آجائیں گی۔

پنجاب حکومت کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہا کہ دسمبرمیں ٹماٹر کی قيمت ميں 50روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے، پنجاب میں ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر حکومت نے اقدام کیا ہے، ٹماٹر کی 29 گاڑیاں آج لاہور پہنچ جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں ٹماٹر کی گاڑیاں پہنچنے کے بعد اس کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

- Advertisement -

سلمیٰ بٹ نے مزید کہا کہ ايران سے ٹماٹر کے 7، سندھ سے ایک ٹرک پہنچ چکا ہے، سوات اور بدین میں فصل خراب ہونے سے قلت ہوئی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایران سے ٹماٹر منگوانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، سندھ سے ٹماٹر کی فصل دسمبر ميں کثير تعداد ميں لاہور پہنچے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں