ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

حکومت نے درآمدات کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت نے 7 ماہ قبل درآمدات پر لگائی جانے والی پابندی کو جزوی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت بعض اشیاء درآمد نہیں کی جاسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے2جنوری سے درآمدات جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں ایچ ایس کورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو جنوری سے ایچ ایس کورٹ کو ختم کردیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے مختلف اشیاء پر لگائی گئی پاپندی کو ختم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پابندیوں کے مئی،جولائی کے سرکلر واپس لے لیے، اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پابندی کے چیپٹر84،85 اور87ختم کردیئے۔

زرعی شعبے کیلئے بیج،کھاد اور کیڑے مار دواؤں کی درآمد کی بھی اجازت دے دی گئی، برآمدی صنعتوں کے خام مال،پرزہ جات کی درآمد کیلئے ڈالرز فراہم کیے جائیں۔

پٹرولیم مصنوعات، گیس، کوئلے کی درآمد کیلئےترجیحاً ڈالرز فراہم کیے جائیں، اسٹیٹ بینک نے درآمدات کو ترجیح دینے کیلئے5کیٹیگریز بنادیں۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ اس کی ترجیحی لسٹ برقرار رہے گی، ترجیحی امپورٹ لسٹ میں پٹرولیم، دوائیں اور اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے رواں سال مئی میں ملک میں مختلف اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی تھی جن میں لگژری آئٹمز، کھانے پینے کی اشیاء، بڑی گاڑیاں اور موبائل فون کے علاوہ بھی چند دوسری چیزیں بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں : درآمدات پر پابندی : تاجروں کا ردعمل

حکومت کی جانب سے ان اشیا کی ایک فہرست بھی جاری کی گئی تھی جسے مطابق جیم اور جیولری، لیدر، چاکلیٹ اور جوسز، سگریٹ کی درآمد پر پابندی کے ساتھ ساتھ ہی امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری کی امپورٹ فرنیچر، فش اور فروزن فوڈ کی امپورٹ، ڈرائی فروٹ میک اپ کی، ٹشو پیپرز کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں