بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پنجاب میں اہم ترین انتظامی تبدیلی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے چیف سیکریٹری کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے م طابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیف سیکریٹری کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے اس اہم ترین انتظامی عہدے کے لیے تین نواز تجویز کیے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری کیلیے جو نام وفاق کو بھیجے گئے ہیں ان میں احمد نواز سکھیرا، عبد اللہ خان سنبل اور بابر حیات تارڑ کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب میں حکومتی منظر نامہ تبدیل ہوتے ہی چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی مزید خدمات انجام دینے سے معذوری ظاہر کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا بدلتا سیاسی منظرنامہ : چیف سیکریٹری کی بھی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست

چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے خود کو وفاق میں بھجوانے کی درخواست وزیراعلیٰ آفس کو بھجوائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں