منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کب کیا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 23 نومبر کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہونے والا اجلاس ایک مشاورتی اجلاس تھا، جس میں وفاقی حکومت کی دی گئی تجاویز پر ارکان سے تفصیلی مشاورت کی گئی، تعلیمی ادارےبندکرنےیہ نہ کرنے کا فیصلہ محکمہ صحت کی مشاورت اوروفاقی حکومت کے 23نومبر کے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز سندھ سید باقر نقوی ، تمام نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، بورڈ و یونیورسٹیز کے چئیرمینز و سیکریٹری سمیت کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سندھ بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاہم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہوگیا، محکمہ تعلیم کی اسٹرینگ کمیٹی موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکی ۔

اجلاس کی تجاویز وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی جائے گی جبکہ پرائیوٹ اسکول کے نمائندوں نے اسکول بند نہ کرنے کی تجویز دی۔اجلاس کے شرکاء کو وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ آج صرف تجاویز پر غور کیا ہے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال موسم سرما کی تعطیلات نہیں کی جائیں گی اور حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں ہی کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں