منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

فیصلہ برابری کا ہونا چاہیے، سب سے ضروری پاکستان کی عزت، سربراہ پی سی بی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کہا ہے کہ فیصلہ برابری کا ہونا چاہیے، سب سے ضروری پاکستان کی عزت ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے اپنا موقف رکھ چکے ہیں، سب سے زیادہ ضروری پاکستان کی عزت ہے، ہم وہ کررہے ہیں جس سے پاکستان کی عزت ہو۔

چیمپئنز ٹرافی: تمام ممالک کو اسٹیٹ گیسٹ پروٹوکول اور سیکیورٹی دی جائے گی: محسن نقوی

پی سی بی سربراہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کرکٹ کی جیت ہو، ہم بھارت جائیں وہ نہ آئے یکطرفہ کام نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

محسن نقوی کا صحافی کے سوال پر مزید کہنا تھا کہ معاملے کو ہمیشہ کے لیے حل کریں گے اور برابری کی بنیاد پر حل کریں گے۔

اس سے قبل پی سی بی سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، تمام ممالک کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سیکیورٹی دی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے، ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں