اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔ ‏محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔

موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا

ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں