بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اسلام آباد کے ہر سیکٹر کی ناکہ بندی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئےنئی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ہر سیکٹر میں مکمل ناکہ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں جرائم کی وارداتوں کو روکنے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے آئی جی کی ہدایت پر ون سیکٹرسیل کےتحت ہر سیکٹرکی مکمل ناکہ بندی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی حکمت عملی کے تحت سیکٹر آئی ایٹ کی مکمل ناکہ بندی کی گئی جس میں آئی نائن،سبزی منڈی،شمس کالونی اور تھانہ نون کی پولیس شامل تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق شام ساڑھے4سےساڑھے7تک آئی ایٹ کے14راستےبلاک کئےگئے اور سیکٹر میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اورموٹر سائیکل کو چیک کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران80 موٹرسائیکلیں،20 مشتبہ افراد اور 8 بھکاریوں کو تھانہ آئی نائن منتقل کرکے زیرحراست افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جب کہ نئی حکمت عملی سے شہریوں کواحساس ہوا کہ وہ مکمل محفوظ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں