اشتہار

آٹا بحران، پنجاب میں فلور ملوں کا ڈیٹا چیک کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں بڑھتے آٹے کے بحران کے باعث محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے بھر میں فلور ملوں کا ڈیٹا چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں آٹے کا بحران سنگین ترین ہوگیا ہے۔ کئی شہروں میں ایک کلو آٹے کی قیمت 160 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے جب کہ سستے آٹے کے حصول کے لیے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں۔ ایسے میں محکمہ خوراک نے پنجاب بھر میں فلور ملوں کا ڈیٹا چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے پنجاب کی فلور ملوں کا ڈیٹا چیک کرنے کے ساتھ صوبے بھر کے آٹا ڈیلرز اور دکانوں سے بھی تین تین ماہ کا ریکارڈ مانگ لیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ فلور ملوں کو جتنی سرکاری گندم دی گئی کیا اس کا آٹا دکانوں پر پنچایا گیا یا نہیں؟

- Advertisement -

محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ اکثر دکانوں کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں ملوں سے آٹا نہیں مل رہا ہے۔ اگر ایسا ہے تو فلور مل والے سستی گندم لے کر آٹا کہاں بھجواتے رہے ہیں؟

ذرائع محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اے ایف سی فوڈ ایک ہفتے میں ڈیٹا لیں گے۔ 2 ماہ سے آٹے کی مصنوعی قلت اور قیمت کھڑی کی گئی ہے۔ اس بحران میں فلور ملز ایسوسی ایشن کا کیا کردار رہا اس کی چھان بین بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص: سستا آٹا خریدنے کی کوشش میں شہری جان گنوا بیٹھا

محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا بحران میں ملوث ہونے پر اس بار ملز مالکان کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں