بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا ایک کمرے پر مشتمل 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے ایک کمرے پر مشتمل 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ کے ایک، ایک گاؤں میں پانچ سرکاری اسکول موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایک کمرے پر مشتمل 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ کے ایک، ایک گاؤں میں پانچ سرکاری اسکول موجود ہیں جبکہ بیشتر دیہات میں چار اسکول ایک کمرے پر مشتمل ہیں۔

[bs-quote quote=”آئی بی اے سکھر کے تحت مزید اساتذہ کی تقرری کے لیے ٹیسٹ کا اعلان کیا جائے گا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”سید سردار شاہ”][/bs-quote]

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ 15 ہزار اسکول ایک کلاس روم پر مشتمل ہیں جنہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مالی سال کے آخر تک 2632 اسکول کو بنیادی سہولتیں فراہم کردیں گے۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ آئی بی اے سکھر کے تحت مزید اساتذہ کی تقرری کے لیے ٹیسٹ کا اعلان کیا جائے گا، پہلے سے 8ویں تدریسی معیار کی جانچ کے لیے ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ قائم ہوگا۔

وزیر تعلیم کے مطابق 80 فیصد بوجھ اٹھانے والے 5 ہزار اسکولز کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سہولتیں فراہم کرنے والے اسکولز کو ماڈل اسکول کا درجہ دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں