جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

تمام ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز عملےکو ٹکٹس پر اب ایمبارکیشن چارجز دینا ہوں گے، ڈومیسٹک پروازوں پر ‏‏500روپے ایمبارکیشن فیس اداکرناہوگی جب کہ بین الاقوامی پروازوں پر4500 روپےفی ٹکٹ پرادا کرنا ہوں گے۔

سی اےاے نے ایمبارکیشن چارجز وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے ‏تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرایئرپورٹس سےمتعلق عوامی مسائل کےحل کے ‏معامپر ڈی جی سی اےاےخاقان مرتضیٰ کل آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس، ایئرلائن ، ہوابازی کےشعبےسےمسائل سنےجائیں گے آن لائن کچہری صبح ‏ساڑھے 10 سے دوپہر ساڑھے12بجےتک ہوگی، عوام سی اےاےآفیشل فیس بک پیج پر شکایات درج کر سکتے ‏ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں