سندھ حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں جلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے متاثرین کے لیے سندھ حکومت نے ریلیف پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران مظاہرین کی جانب سے نذرآتش کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دیا جائے گا۔
کراچی میں 9مئی کو شارع فیصل پر موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی جلانےکا واقعہ رپوٹ ہوا تھا جن افراد کی موٹرسائیکلیں جلائی گئیں ان کو نئی موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قانون مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ 9مئی کو پی ٹی آئی شرپسندوں نے نجی و سرکاری املاک کونقصان پہنچایا، موٹرسائیکل مالکان تفصیلات پولیس کےساتھ شیئر کر لیں۔