تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گندم ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد: گندم ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم اور آٹے کی دستیابی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومت کی بدانتظامی سے آٹے اور گندم کے بحران کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت کو ہر صورت پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ سندھ حکومت گندم کا ذخیرہ بروقت مارکیٹ میں لائے، صوبائی حکام کا کہنا تھا کہ سندھ اکتوبر تک گندم کا ذخیرہ مارکیٹ میں لائے گا جس پر وفاقی حکومت نے کہا کہ اکتوبر تک انتظار سے ملک بھر میں گندم بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بروقت مداخلت سے پنجاب میں گندم کا ممکنہ بحران ٹل گیا، پہلے بھی سندھ حکومت کے غلط فیصلے کا خمیازہ عوام بھگت چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی ایک صوبے کی انتظامی نااہلی کا خمیازہ پورا ملک نہیں بھگت سکتا، گندم درآمد کریں یا ذخیرہ مارکیٹ میں لائیں، عوام کو تکلیف نہ ہو۔

وزیراعظم نے چیف سیکریٹری سندھ کو گندم ریلیز سے متعلق ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تجربہ مدنظر رکھ کر سندھ گندم ریلیز پالیسی کو جلد حتمی شکل دے۔

عمران خان نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھی جائے، اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

Comments

- Advertisement -