جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت نے وہاں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے متعلق سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر حکومت نے امن وامان برقرار رکھنے کیلیے وفاقی حکومت سے ایف سی کی خدمات مانگی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی۔ نیلم جہلم، منگلا، گل پور پاور ہاؤسز کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی کو تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 پلاٹونز تعینات کیے جائیں گے اور یہ تعیناتی 3 ماہ کے لیے ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں