اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

افغانستان کے خلاف اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کا کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف اہم اور سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے نئے اور نوجوان ‏کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

بابراعظم، محمدرضوان، عثمان قادر، حسن علی، شاہین آفریدی، صہیب مقصود اور حارث رؤف کو ٹیم ‏سے ڈراپ کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کرکٹ سیریز ستمبر کے پہلےہفتےمیں ہونےکا امکان ہے اور سیریز کے لیے ‏سیریز کیلئےقومی ٹیم کا اعلان 2 روز میں متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ‏ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا ‏جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔

ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز سری لنکا میں کھیلی ‏جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں