حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حلف برداری 27 یا 28 فروری کو متوقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، بلال اظہر کیانی اور بیرسٹر عقیل کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر طارق فضل، طلال چوہدری اور مختار احمد بھرتھ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اختر کانجو، علی زاہد، جنید چوہدری بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے، رومینہ خورشید، معین وٹو اور نوشین افتخار کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کی دعوت کے باوجود کابینہ میں شامل ہونے سے دوبارہ انکار کر دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عندیہ دیا تھا کہ کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کیے جائیں گے اور کچھ محکموں میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔