لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری اور تجارتی مراکز کے لیے نئے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، کاروباری ادارے صبح 8 سے رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر کاروبار سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تجارتی اداروں کے نئے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں کاروباری ادارےصبح8 سے رات10بجے تک کھلےرہیں گے۔ کلینک، فارمیسی، کریانہ، گروسری، جنرل اسٹوروغیرہ پر اطلاق نہیں ہوگا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے۔
دوران اجلاس رہنماؤں نے اس پہلو پر بھی اتفاق کیا کہ کرونا کم ہورہا ہے، احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہیے، رش والے مقامات پر اگر جانا ضروری ہو تو ماسک پہنیں۔
متعلقہ کمیٹی نے دیگر پابندیاں نرم کرنے کے لیے این سی اوسی کو سفارشات بھیجنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔