منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ارکان پارلیمنٹ، بیورو کریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آئی ایم ایف میں تفصیلات پبلک کرنے کا ایل او آئی پر معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور بیورو کریسی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں تفصیلات پبلک کرنے کا ایل او آئی پر معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور بیورو کریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی فراہم کی جائے گی۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

ایل او آئی دستاویز کے مطابق بیورو کریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی جب ک شفافیت اور احتساب کیلیے الیکٹرونک ایسٹ ڈیکلیئریشن سسٹم قائم کیا جائے گا۔

اس معاہدے کے تحت بیورو کریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کو پبلک کیا جائے گا۔ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بیوی اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بتائی جائیں گی اور ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی ڈیکلیئریشن تک شہریوں کی رسائی ممکن ہوگی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک خفیہ اثاثہ جات رکھنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں