اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کے محرم الحرام سےقبل انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیومہم کے محرم الحرام سے قبل انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاق نےصوبوں کو ذیلی قومی انسداد پولیو مہم پر اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ذیلی قومی پولیومہم کا انعقاد محرم الحرام کے بعد طے تھا،سیکیورٹی وجوہات،مؤثر پولیومہم کے لیے تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ذیلی پولیو مہم آزاد کشمیر سمیت 130 اضلاع میں چلے گی،بیشتر اضلاع میں تین روزہ ذیلی انسداد پولیومہم چلے گی، کراچی،پشاور،خیبر،کوئٹہ بلاک میں انسداد پولیو مہم 5 روزہ ہو گی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ذیلی قومی پولیو مہم میں ایک روز کیچ اپ ڈے ہوگا،کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والےبچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق مہم میں 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے،وٹامن اے کے قطرے 6 ماہ تا 6سال عمر کے بچوں کو پلائےجائیں گے۔ذیلی قومی پولیو مہم میں 34.4 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی،مہم میں 2 لاکھ 25 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ذیلی انسداد پولیومہم کا آغاز 13 اگست سے ہو گا،کے پی کے 21 اضلاع میں 4.56ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔
سندھ، پنجاب میں ذیلی انسداد پولیو مہم15 اگست سے شروع ہو گی، سندھ کے 41 اضلاع میں 9.26ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی، پنجاب کے 33 اضلاع میں 17.86ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔
وزارت صحت کے مطابق بلوچستان، آزاد کشمیر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 17اگست سے ہوگا،بلوچستان کے 25 اضلاع میں 21 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد ہو گا،انسداد پولیو ٹیموں کوکرونا ایس او پیز تربیت دی جاچکی ہے۔
انسداد پولیو مہم کے دوران 23934 ایریا انچارج، 7049 یوسی میڈیکل افسر، 172992موبائل،8484فکس،7278ٹرانزٹ ٹیمیں مہم کا حصہ ہوں گی۔