تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

کراچی کے علاوہ دیگر ڈویژن کی جامعات بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی کے علاوہ دیگر ڈویژن کی جامعات اور بورڈز مزید 2روز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر ڈویژن میں مزید دو روز تک سرکاری و نجی جامعات اور بورڈز بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ سندھ کی دیگر ڈویژنوں میں سرکاری و نجی جامعات اور بورڈز آئندہ دو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد سمیت کئی جامعات اور بورڈز میں اب بھی بارش کا پانی کھڑا ہے۔

دوسری جانب ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 26 اور 27اگست2022ء کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments