جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے دیگر پانچ سینئر ججز کے ناموں پر بھی غور کیا گیا تاہم ہائی کورٹ کیلیے صرف ایک جج کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا جب کہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جسٹس (ر) مقبول باقر کو سندھ سے اور بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس (ر) نذیر لانگو کو جوڈیشل کمیشن ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس (ر)شاکر اللہ جان کو بھی ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کیا گیا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی جسٹس شجاعت علی سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی متفقہ منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں