پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا ؟ فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،اس سے قبل پرویزالہٰی اسپیکر پنجاب اسمبلی تھے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو اسپیکر بنانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ عمران خان اور پرویزالہٰی کی ملاقات میں ہوا۔

- Advertisement -

ملاقات میں عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، جس پر چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کرنے والے افسروں اور بیورو کریسی میں تقرر تبادلوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا تھا، جن میں میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، زین قریشی اور عثمان بزدار کے نام شامل تھے۔

یاد اس سے قبل پرویزالہٰی اسپیکر پنجاب اسمبلی تھے، گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں