پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل نے حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا کی اس عہدے کے لیے نامزدگی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا تھا تاہم حکومت نے انہیں یہ عہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے کیا فیصلہ ہوا؟
ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی کسی کو بھی نامزد کیا جا سکتا ہے لیکن اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینا کاکوئی قانون نہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی جلد چیئرمین پی اے سی کافیصلہ کریں گے۔