کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں صوبائی وزرا، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز پیش کی گئی جس کی ڈی جی رینجرز نے حمایت کی، اجلاس میں مرحلے وار تمام مارکیٹوں کوکھولنےکی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ مارکیٹوں کے اوقات الگ الگ مقرر کیےجائیں گئے۔
سندھ حکومت کا موقف ہے کہ ایک دم سےلاک ڈاؤن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ لاک ڈاؤن کومرحلہ وار نرم کیاجائےگا۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، صدرعارف علوی سےکل وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں صدر سے وفاق کے رویےکی شکایت کی جائےگی، لاک ڈاؤن میں صوبےکےحصےمیں اربوں کی کٹوتی کی گئی ہے، صدرکو بتایاجائےگا کہ لاک ڈاؤن پروفاق ایک پیج پرنہیں، لاک ڈاؤن کر کےلوگوں کی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
ترجمان سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کل سےلاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگابلکہ مرحلہ وارلاک ڈاؤن میں نرمی کیا جائے گا۔