منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

متاثرین سانحہ مچھ کو مالی امداد دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی قواعد کے مطابق متاثرین سانحہ مچھ کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزرا اور سینئرپارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ شیخ رشیدکی سانحہ مچھ کےحوالے سےبریفنگ دی، وزیراعظم ںے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی۔

اجلاس میں حکومتی قواعد کے مطابق متاثرین سانحہ مچھ کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا، سانحہ مچھ کے متاثرین کو حکومتی امداددینےکی تجویز منظور کی گئی۔

بعدازاں وزیراعظم کی زیرصدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر پیش رفت کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی انور علی اورمتعلقہ حکام نےشرکت کی جب کہ گورنر سندھ،چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویڈیولنک سےشرکت کی۔

شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبےکےہرمرحلےمیں بوٹینیکل گارڈنزکی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، عالمی سرمایہ کاروں سےبات چیت جاری ہے اور مثبت نتائج جلدمتوقع ہیں، فضلےسے بجلی بنانےکیلئے عالمی کمپنی سےمفاہمتی یادداشت پرجلددستخط ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے طے شدہ اہداف کو مقررہ وقت پر پوراکیاجائے، ماحولیاتی تحفظ کوپورا کرنے کیلئے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں