جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

انتخابی فہرست کی اشاعت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی فہرست کی اشاعت کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں کی اشاعت جلد از جلد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی فہرستوں کی اشاعت 4 اکتوبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے رائےدہندگان کی سہولت کیلئے8300شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ بھی کر دیا ہے، رائےدہندگان اپنےووٹ کےاندراج کواس سروس کےذریعے چیک کرسکتےہیں۔

- Advertisement -

رائےدہندگان شناختی کارڈنمبر8300پرایس ایم ایس کرکےتفصیلات جان سکیں گے جب کہ سروس سےووٹ کےاندراج اور دفترضلعی الیکشن کمشنر کا رابطہ نمبر حاصل کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن کا نمبر اور ویب سائٹ لنک کی تفصیل بھی حاصل کرسکتےہیں، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سےفارم21، 22، 23 بھی ڈاؤن لوڈ کیےجاسکتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں