بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عید پر خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاک ڈاؤن کے دوران عیدالفطر کے موقع پر پردیسوں کو اپنی منزل پر پہنچانے کے لیے ریلوے انتظامیہ نے خصوصی ٹرین چلانےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن ریلوےانتظامیہ کی جانب سےخصوصی ٹرین کوخفیہ رکھاگیاہے، یہ خصوصی ٹرین 21 مئی کو کراچی سے پشاور تک چلائی جائےگی۔

عیدپر مسافروں کے رش کو مدنظر رکھ کرخصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے خصوصی ٹرین میں مجموعی طور پر14کوچز لگائی جائیں گی،12کوچز اکانومی اور 2اے سی کلاس ہوں گی۔

خصوصی ٹرین میں25مارچ سے19مئی تک مسافروں کوبکنگ دی گئی ہے، خصوصی ٹرین میں پرانےٹکٹ کے بدلے نئی بکنگ فراہم کی گئی ہے، مسافروں کوخصوصی ٹرین کی روانگی کی اطلاع فون کےذریعے دی جائےگی اور مسافروں کی ٹکٹس میں کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائےگی۔

دوسری جانب کراچی ڈویژن کےافسران نےخصوصی ٹرین چلانے سےمتعلق اظہار لاعلمی کیا ہے اور اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سفارشات پر خصوصی ٹرینیں چلانے کی منظوری دی تھی، وزیراعظم کی اجازت کے بعد ملک بھر میں جزوی ریلوے آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں