ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے باعث امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے ملک کی معاشی صورتحال کے باعث امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کردی گئی ہے۔ مذکورہ عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مرکز میں بہترین لوکیشن پر واقع ہے اور عرصہ 15 سال سے خالی پڑی تھی۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے پرانی عمارت کی مالیت کا تخمینہ 50 سے 60 لاکھ ڈالر لگایا ہے۔