ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی میں ٹیرر فنانسنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) میں ٹیرر فنانسنگ سیل کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا جو دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مالی معانت کے مقدمات کی تفتیش کرے گا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی سیل کے سربراہ ایس پی سی ٹی ڈی ہوں گے جبکہ ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سیل کام کرے گا، سیل نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ اگست میں قومی اسمبلی میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی قائم کرنے کا بل منظور کیا گیا تھا۔

سابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی قائم کرنے کا بل پیش کیا تھا۔

بل کے حوالے سے حنا ربانی کھر نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم اس اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی نیکٹا اور صوبائی چیف سیکرٹریز ممبران ہوں گے، اتھارٹی کا مقصد وفاق اور صوبائی اینٹی منی لانڈرنگ ایجنسیز کو مربوط بنا کر یکجا کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں