اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ریاض سیزن میں شرکت کرنے والوں کو پتھر کا دور اور ڈائنوسار دکھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکام نے ٹیکنالوجی کی مدد سے ریاض سیزن میں شرکت کرنے والوں کو پتھر اور ڈائنوسار کے زمانے میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تفریحی پروگرام ‘ریاض سیزن’ جاری ہے، جس میں شرکت کرنے والوں کو ماضی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کےلیے ٹائم مشین کے ذریعے لاکھوں سال لے جایا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت 70 منٹ تک ٹائم مشین کے ذریعے کی جانے والی سیر کسی سفاری کے سفر سے کم نہیں ہوگی جس میں 67 ملین سال قبل زمین پر پائے جانے والے دیوقامت ڈائنوسار اور پتھر کے زمانے سے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پروگرام میں شریک افراد کو ڈائنوسار پارک کی سیر کروائی جائے گی ، جس کی مدد سے لوگ ڈائنوسار کی زندگی کے مراحل کے بارے میں جان سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں