پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

محمد حارث کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ انتظامیہ نے پاکستانی اوپنر محمد حارث کو ڈھاکا سے واپس بھیج دیا۔ محمد حارث پاکستان کرکٹ بورڈ کو چکمہ دے کر بنگلادیش چلے گئے تھے۔

وہ این او سی نہ ملنے کے باوجود بنگلادیش پریمئر لیگ کھیلنے ڈھاکا پہنچے تھے اور چٹاگرام چیلنجز کی ٹیم کے ساتھ 2 دن بھرپور پریکٹس بھی کرتے رہے۔

- Advertisement -

لیگ انتظامیہ نے این او سی کے بغیر میچ کھیلنے سے محمدحارث کو روک دیا اور انہیں واپسی بھیج دیا۔ محمد حارث اپنے کوٹےکے 2 لیگ کھیل چکے تھے اور تیسری کی این او سی انہیں نہیں ملی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وکٹ کیپر کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں