اشتہار

سندھ حکومت کا منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے سیکریٹریز کو ضلعی سطح پر پرائیز مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری محمد سہیل راجپوت کی ہدایت پر سیکریٹریز کی سربراہی میں ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔

محمد سہیل راجپوت نے اپنے بیان میں بتایا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ فلور مل اور گھی مل کا دورہ کرے۔

- Advertisement -

متعلقہ: کراچی میں چھاپے : ناجائز منافع خوروں کی شامت آگئی

انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں بھی ذخیرہ اندوزی ہو وہاں سخت ایکشن لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں