بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کراچی بلدیاتی الیکشن میں پہلی بار باڈی کیم کے استعمال کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اور حیدر آباد میں کل بروز اتوار 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پہلی مرتبہ باڈی کیم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کا اس متعلق کہنا ہے کہ کراچی پولیس کے 700 سے زائد اہلکاروں کو کیم لگایا جائے گا، ڈیوٹی پر مامور تمام ایس ایچ اوز کو بھی باڈی کیم لگایا جائے گا۔

جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر باڈی کیم کے ذریعے نظر رکھی جائے گی، 700 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر براہ راست نظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال کی فوری منظر بندی ہو سکے گی، تمام کیمروں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سے مانیٹر کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں