الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں انٹرنیٹ ودیگر مسائل جاننے کیلئےسروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانےکیلئے پی ٹی سی ایل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزکےدفاتر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹال کی جائے گی الیکٹورل سسٹم اپ گریڈاور انٹرنیٹ تک رسائی کویقینی بنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو پی ٹی سی ایل ٹیموں سےتعاون کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جدیدٹیکنالوجی سےانتخابی نتائج بروقت ملنےمیں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کےخط کی کاپی پنجاب، سندھ، بلوچستان، کےپی میں قائم دفاتر کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔