پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

تیل کی پیداوار میں کمی سے دنیا نئے بحران سے دوچار ہوگی، پاکستان اکانومی واچ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ خام تیل برآمد کرنے والے ممالک (اوپیک پلس ) نے پیداوارمیں 20لاکھ بیرل روزانہ کمی کرکے دنیا کو ایک نئے بحران میں دھکیل دیا ہے،اس فیصلے سے درجنوں ممالک اور اربوں افراد متاثرہوں گے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ اوپیک ممالک نے کچھ عرصے میں ڈیڑھ کھرب ڈالرسے زیادہ کمایا، پیداوار میں کمی سے عالمی کساد بازاری کی رفتاربڑھ جائے گی اور تیل درآمد کرنے والے ممالک کے اربوں شہری متاثر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے تیل کی پیداوار میں کمی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے کیونکہ اس سے مغربی ممالک کے مسائل میں اضافہ ہوگا جبکہ روس کو مالی فائدہ پہنچے گا جو مغرب کے لئے قابل قبول نہیں، دوسری طرف اوپیک پلس کا کہنا ہے کہ ان کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ اقتصادی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اوپیک پلس کا تیل کارٹیل کے پیداواری ہدف کو یومیہ 20 لاکھ بیرل تک کم کرنے کا حالیہ فیصلہ خالصتاً اقتصادی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کے توانائی کے وزراء نے گذشتہ ہفتے بدھ کو ملاقات میں کٹوتیوں پر اتفاق کیا تھا جو اگلے ماہ سے نافذ العمل ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں