جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی کہ عالمی قیمتوں کے حساب سے پیٹرول کی قیمتیں مقررکی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نےلاہور ہائیکورٹ میں دائرکی۔

جس میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی اور پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

معمولی کمی سے مہنگائی میں کمی نہیں ہوگی اور 10یا 12 روپےکی کمی سےمہنگائی میں کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

عدالت 50روپےفی لیٹرپیٹرول سستاکرنےکا حکم دے اور بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جاٸیں۔

گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولییم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ، جس کے بعد نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں