تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

چینی کی قیمتوں میں کمی

کراچی: چینی کی ایکس مل قیمت میں مزید 4 روپے فی کلو کمی ہوگئی۔

صدر کراچی گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ چینی کے نرخوں میں کمی کے بعد ایکس مل کی چینی کی قیمت 116روپے ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی کی ہول سیل قیمت 9 روپے کمی کے بعد121روپے فی کلو ہوگئی۔

عبدالرؤف نے مزید کہا کہ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 5روپے کم ہوئی جبکہ ریٹیل میں چینی 130 سے 135 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو مؤثر اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔

چینی کے نرخوں میں استحکام لانے کیلئے حکومت کا بڑا قدم

صوبائی وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول کمیٹی اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے، انتظامی افسران دفتروں سے نکل کر مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کریں، حکومت مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -