منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہور، مصروف شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گارڈن ٹاؤن عثمانی روڈ پر سگنل پر کھڑی گاڑیوں سے ڈاکو لوٹ مار کر کے بآسانی فرار ہو گئے،چار روز میں سر عام ڈکیتی کی یہ پانچویں بڑی واردات ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں عثمانی روڈ سگنل بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں کہ اسی اثناء میں تین موٹر سائیکل سوراوں نے گاڑی میں موجود افراد سے لُوٹ مار شروع کر دی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرِ راہ تین موٹر سائیکل سوار ایک گاڑی میں موجود فیملی کو اسلحہ کے ذور پر ڈرا دھمکا رہے ہیں اور ان سے پیسے وغیرہ چھین کر بآسانی فرار ہو گئے۔

لاہور میں اے آر وائی کے نمائندے بابر خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مصروف شاہراہوں پر ڈاکوؤں کی بآسانی ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ہیں جب کہ پنجاب حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنےمیں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

بابر خان کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ داتا گنج بخش شکر کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جس کے باعث عام شاہراہوں پر پیٹرولنگ نہیں ہو پارہی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ملت پارک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ ایک اور واقعے میں شہری کے ہاتھوں ایک ڈکیت ہلاک ہو گیا تھا جو کہ پنجاب پولیس کی کارکردگی کی قلعی کھول دینے کے لیے کافی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں